اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا وفد ، ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیاں کی قیادت میں روس روانہ ہوگیا ہے۔ ایرانی پارلیمانی وفد ، روس ميں پارلیمانی نظام کے فروغ کے سلسلے میں دوسرے بین الاقوامی سمینار میں شرکت کرےگا۔ماسکو میں یہ سمینار تین دن تک جاری رہےگا۔ اس سمینار میں پارلیمانی اسپیکرز، پارلیمانی وفود اور ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیان اس سفر میں روس سمیت بعض دیگر ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
.......
/169